کیمپ ڈیوڈ کانفرنس ‘ خلیج کے بیشتر حکمرانوں کی عدم شرکت

دوبئی 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی کیمپ ڈیوڈ چوٹی کانفرنس میں نہ صرف سعودی فرمانروا بلکہ خلیج کے بیشتر سربراہان حکومت شرکت نہیں کرینگے ۔ ان حکمرانوں کی عدم شرکت سے ایران سے نمٹنے امریکہ کی کوششوں پر ان کی عدم طمانیت کا اظہار ہوتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس میں ولیعہد محمد بن نائیف سعودی وفد کی شرکت کرینگے جبکہ شاہ سلمان کے فرزند نائب ولیعہد پرنس محمد بن سلمان بھی شریک رہیں گے ۔