کیمرون کے اسکواڈ پر غداری کا الزام

سلواڈور، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں میکسیکو سے شکست کھانے والے کیمرون کے اسکواڈ پر غداری کا الزام لگ گیا۔ اسکواڈ کو ہڑتال پر اکسانے والے سیموئل ایٹو بھی شائقین کی نظروں میں ویلن بن گئے، اُن کے غصے اور تنک مزاجی کو ان کی فیلڈ میں کامیابیوں سے درگزر کیا جاتا رہا، البتہ اب ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایٹو کا ملک ورلڈ کپ میں میکسیکو کیخلاف پہلے میچ میں شکست پر انھیں رعایت دینے کو تیار نہیں۔ ایک اخبار کے ایڈیٹوریل میں چار مرتبہ کے افریکن فٹبالر آف دی ایئر اور ان کے ٹیم میٹس پر ملک سے

غداری کا الزام لگایا گیا۔
ہاکی ورلڈ کپ : نیدرلینڈز ، آسٹریلیا کا آج فائنل
ہیگ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈز نے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ارجنٹینا کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ہیگ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبانوں کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔ پہلے ہاف کے 31 ویں منٹ میں ولندیزی وین ویردن نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔ میچ 1-0 سے نیدرلینڈز کے نام رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ارجنٹینا کو 5-1 سے بری طرح شکست دی۔