بارباڈوز۔26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بولرکیمر روچ ہندوستانی دورے کے ابتدائی دو روزہ ٹور میچ سے محروم ہو گئے جو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہوں گے۔ کیمر روچ دادی کے انتقال کی وجہ سے بارباڈوز واپس چلے گئے تھے جس کے سبب انہیں وڈوڈارا میں 29 ستمبر کو شروع ہونے والا ٹور میچ چھوڑنا پڑا جو چار اکتوبر سے راجکوٹ میں شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز سے قبل واحد ٹور میچ بھی ہے۔ جولائی میں آخری ٹسٹ کھیلنے والے کیمرروچ کو کسی مناسب پریکٹس کے بغیر طویل فارمیٹ کی سیریز کا آغاز کرنا ہوگا۔