برج ٹائون۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر کیمرروچ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق روچ ایک خانگی پارٹی کے بعد اپنی بی ایم ڈبلیو کار میں گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث وہ کار پر قابو نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہاسپتل منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرس کے مطابق روچ کو شدید چوٹیں آئیں ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یوگا سمر کوچنگ کیمپ
حیدرآباد۔25اپریل ( راست) سالار جنگ پل پر 26اپریل صبح 6.30تا 8بجے زیرنگرانی یوگا اکیڈیمی محمد ابراہیم جیلانی و یوگا کیمپ منعقد ہورہا ہے ۔ مختلف بیماریوں کیلئے احتیاطی تدابیر تھائیریڈ‘ شوگر ‘ بی پی ‘ موٹاپا ‘ جسمانی درد ‘ قبض ‘ بواسیر ‘ ذہنی دباؤ وغیرہ کیلئے عملی تربیت دیں گے ۔ خواتین کیلئے اہلیہ ابراہیم جیلانی کی خدمات اور پردہ کا نظم ہے ۔ تفصیلات کیلئے ربط پیدا کریں ۔ 9963142863