کیلیفورنیا : جنگلاتی آگ میں لاپتہ افراد کی تعداد 1000 ہوگئی

لاس اینجلس 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کیلیفورنیا میں لگی تباہ کن جنگلاتی آگ میں اب تک لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 1000 تک جا پہونچی ہے ۔ علاوہ ازیں مزید آٹھ متاثرہ افراد کا راحت و بچاو کارکنوں نے پتہ چلالیا ہے ۔ بٹ کاونٹی کے شیریف کوری ہونیا نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تعداد جمعرات کو 631 بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر 1,011 ہوگئی ہے ۔ یہاں 8 نومبر کو جنگل میں آگ لگی تھی جو مسلسل پھیلتی جا رہی تھی اور اس وقت سے امدادی و بچاو کارکنوں کو ہنگامی حالات کے فون کالس مل رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ مزید تین افراد کے آگ میں ہلاک ہوجانے کی بھی اطلاع ہے ۔