حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( راست ) : دونوں شہروں میں حلیم سازی میں ممتاز مقام رکھنے والا کیفے 555 نے عالمی سطح پر پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا منفرد ’ روغن جوش حلیم ‘ کو متعارف کیا ہے ۔ یہ حلیم 28 جون تا 2 جولائی کے درمیان کیفے 555 مانصاحب ٹینک میں دستیاب رہے گی ۔ یہ حلیم خصوصی طور پر ڈرائی فروٹس کے ذریعہ ذائقدار بنائی جارہی ہے جس کو روایتی طور پر روغن جوش کے طریقہ کو اپنایا گیا ہے ۔ جس میں چکن اور مٹن بھی شامل ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران دونوں شہروں میں کیفے 555 کی حلیم نے خوب نام کمایا ہے ۔ جس پر اس کیفے کو کئی ایوارڈس بھی ملے ہیں ۔ اب اپنی منزل کی کامیابی کے بعد روغن جوش حلیم کی خصوصی پیشکش کی جارہی ہے ۔۔