سنگاپور۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سنگاپور اوپن سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی مہم بالآخر ختم ہوگئی جب ڈروپلی کیشپ کو منس سنگلز کے ایک مقابلہ میں ہانگ کانگ کے ہوین کے خلاف شکست ہوگئی ۔ عالمی رینکنگ میں 15ویں مقام کے حامل ہندوستانی کیشپ کو 13ویں مقام کے حامل ہوین کے ہاتھوں 14-21 ‘ 11-21 ‘ 22-20 سے شکست ہوئی ۔ اس میچ کے بعد ہوین کو اپنے کیریئر میں کیشپ پر ایک کے مقابلہ تین کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ 28سالہ حیدرآبادی شٹلر نے صفر کے مقابلہ تین سے برتری کے استھ اپنی مہم کا آغاز کیا تھا ۔