کیشپ اور سریکانت کو درجہ بندی میں 7مقامات کا فائدہ

نئی دہلی۔23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) پروپلی کیشپ اور کیڈمبی سریکانت نے بیڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں 7مقامات کی چھلانگ لگائی ہے ‘ جب کہ خاتون زمرہ کی درجہ بندی میں سائنا نہوال کو بھی ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔بیڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں سریکانت نے 16واںمقام حاصل کرلیا ہے جب کہ کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پروپلی کیشپ 21ویں مقام پر موجود ہیں ۔ خاتون زمرہ کی درجہ بندی میں پی وی سندھو جنہیں گذشتہ روز فرنچ اوپن سوپر سیریز کے ابتدائی مرحلے کے مقابلہ میں شرکت ہوئی ہے اور وہ اس ناکامی کے باوجود 10ویں مقام پر فائز ہیں ۔ مرد زمرے میں لی چانگ وی پہلے مقام پر فائز ہیں۔