کیشو اور آنند کی پیشقدمی ، سریکانت سوئیس اوپن سے باہر

بیسل۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سرفہرست شٹلر پروپلی کیشو اور آنند پوار نے بہتر مظاہرہ کے ذریعہ یہاں سوئیس گرانڈ پری گولڈ ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ کامن ویلتھ گیمس میں براؤنز میڈل حاصل کرنے والے کیشو نے پہلے مرحلے کے مقابلے میں اپنے حریف نیدرلینڈ کے ایرک میجس کو 34 منٹوں میں بہ آسانی 21-17، 21-15 سے شکست دی ۔ دوسرے مرحلے میں کیشو کا مقابلہ جرمنی کے کھلاڑی لوکاز سے ہوگا ۔ ایک اور مقابلے میں آنند کو بھی اپنے پہلے مرحلے میں زیادہ محنت کی ضرورت نہیں پڑی جیسا کہ انھوں نے جرمنی کے ٹوبیاز واڈنیکا کو 26 منٹوں میں 21-17، 21-10 سے شکست دی جبکہ سریکانت کو ابتدائی مرحلے میں ہینڈری کیخلاف 21-19 ، 18-21، 17-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔

چوتھے سینئر ویمنس ہاکی چمپین شپ کا آج آغاز
بھوپال۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کل یہاں چوتھے سینئر ویمنس ہاکی چمپین شپ کا آغاز ہورہا ہے جس میں خطاب کیلئے 32 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ مدھیہ پردیش کے اسپورٹس ڈائرکٹر وی کے سنگھ کے بموجب ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 32 ٹیمیں اس ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی ہیں جس میں 650 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن کے درمیان میجر دھیان چند کے علاوہ اشیش باغ اسٹیڈیم میں مقابلے ہوں گے ۔