سائبرآباد پولیس کی اچانک کارروائی ‘بہنوائی اور نسبتی ہمشیرہ کے علاوہ پانچ فرضی میاں بیوی گرفتار
حیدرآباد۔26اکٹوبر ( سیاست نیوز) خود کو میاں بیوی ظاہر کرتے ہوئے سرکاری گیسٹ ہاؤز میں موج مستی کرنے والے 5جوڑوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران ان جوڑوں کو گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے انہیں کیسرا پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ ان پانچ جوڑوں میں کوئی پیشہ ور یا پھر ناواقفنہیں تھے بلکہ آپس میں جان پہچان والے پائے جاتے ہیں ۔ ایس او ٹی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ان میں کوئی سابق معشوقہ ہے ‘ کوئی پڑوسن ہے یا ملازمہ اور تو کوئی اپنی سالی کے ساتھ رنگ رلیاں منارہا تھا ۔ ایس او ٹی نے ستیش راؤ جو اپل کا ساکن ہے پیشہ سے گارڈن کا کنٹراکٹر بتایا گیا ہے یہ شخص اپنی سابق ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا ۔ وینکٹیش ساکن ملکاجگری جو الکٹریشن ہے پولیس نے پڑوسن کے ساتھ اسے گرفتار کرلیا ۔ اشوک جو بیگم پیٹ کا ساکن ہے پیشہ سے تاجر بتایا گیا ‘ پولیس نے اس شخص کو اس کی ملازمہ کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ گنیش نامی شخص جو آر ایم پی ڈاکٹر بتایا گیا ہے ایس او ٹی نے اس شخص کو سالی کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ گوپی نامی ڈرائیور جو بوئن پلی کا ساکن ہے اپنی سابق معشوقہ کا ساتھ گرفتار ہوا ۔ سرکاری گیسٹ ہاؤز جو ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا اس گیسٹ ہاؤز میں انہوں نے خود کو میاں بیوی ظاہر کرتے ہوئے کم سے کم کرایہ پر بک کرواتے تھے ۔ اس طرح کی حرکتیں کافی دنوں سے جاری تھی ایس او ٹی نے یہ بات بتائی ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے بعد اسپیشل آپریشن ٹیم نے انہیں مزید کارروائی کیلئے کیسرا پولیس کے حوالے کردیا ۔