کیسرا میں سڑک حادثہ ، دو افراد ہلاک ، چھ شدید زخمی

حیدرآباد ۔ /5 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ کیسرا میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو ہلاک اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ کاشی پرساد اور 35 سالہ شخصی کالی پرساد اپنے افراد خاندان کے ہمراہ ایک ٹپر لاری میں کیسرا علاقہ سے گزر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ رفتار کے سبب ٹپر لاری الٹ گئی اور اس حادثہ میں دو افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاندان کا تعلق اترپردیش پیشہ سے مزدور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ خاندان زندگی کے گزر بسر کیلئے اترپردیش سے حیدرآباد آیا ہوا تھا اور ٹپر لاری میں سفر کررہے تھے کہ لاری الٹ گئی ۔اس حادثہ میں اکھلیش بھارتی ۔ دانیشور سوراج اور راجیش شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے زخمیوں کو دواخانہ منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ کیسرا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔