حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) کیسرا آؤٹر رنگ روڈ پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول ایک شیر خوار ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب 38 سالہ دنیش کمار ، اُس کی بیوی 28 سالہ سگاریکا پیریم اپنے شیرخوار ردرانش کے ہمراہ ناراپلی میں واقع نلا ملا ریڈی انجینئرنگ کالج میں اُس کے بھائی کمار رشی کیش کی فیس داخل کرکے آؤٹ رنگ روڈ سے واپس ہورہے تھے کہ کیسرا کے قریب دنیش نے گاڑی کا توازن کھود یا اور اتفاقی طور پر روڈ کلورٹ سے جا ٹکرائی۔ اس حادثہ میں دنیش اور اُس کی بیوی سگاریکا اور شیرخوار برسر موقع ہلاک ہوگئے۔