کیر ہاسپٹل نامپلی میں ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹلس نامپلی کے کانفرنس ہال میں 9 دسمبر کو ’ ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے ‘ منایا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈی این کمار ، میڈیکل ڈائرکٹر ، کیر ہاسپٹلس نامپلی نے کہا کہ مریض کی سیفٹی ہیلت کیر کی اولین ترجیح ہے اور طبی خدمات اور علاج و معالجہ میں مریض کی سیفٹی پر اہم توجہ دی جانی چاہئے ۔ ڈاکٹر سرینواس اینگر کہا کہ محفوظ طبی نگہداشت کے لیے علاج و معالجہ میں سیفٹی اقدامات اور بہترین طریقوں کو اختیار کرنا چاہئے ۔ ڈاکٹر پربھاکر ، چیف ہاسپٹل ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کیر ہاسپٹلس پر ہماری ٹیم گذشتہ چند سال سے بہتر انداز میں پیشنٹ سیفٹی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔۔