کیر ہاسپٹلس کا نیا ریکارڈ ، گردے کی پیوندکاری کے 500 آپریشنس کی تکمیل

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹلس حیدرآباد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ملک میں گردے کی پیوندکاری کی 500 سرجریز انجام دینے اور اس کی تکمیل کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس میں 300 سے زیادہ آپریشنس اس کے فلیگ شپ ہاسپٹل واقع روڈ نمبر 1 ، بنجارہ ہلز حیدرآباد میں انجام دئیے گئے ۔ اس سروسیس کو 2004 میں شروع کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر راج شیکھر چکرورتی ڈائرکٹر ڈیویژن آف نیفرولوجی کی قیادت میں جنہوں نے 500 سے زائد کڈنی ٹرانسپلانٹس انجام دئیے ہیں ہاسپٹلس نے گردے کی پیوند کاری کے انتہائی جامع ورائٹی کے پروسیجر کو متعارف کیا ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر راج شیکھر چکرورتی نے کہا کہ ہم اس سنگ میل کے حصول پر بہت پر عزم ہیں ۔ 95 فیصد کامیابی کی شرح ہماری ٹیم کی صلاحیتوں اور مہارت کی عکاسی کرتی ہے اور کیر ہاسپٹلس پر دستیاب بہترین انفراسٹرکچر کا بھی اس سے اندازہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر کے پرساد راجو ، چیف ٹرانسپلانٹ سرجن نے کہا کہ کیر ہاسپٹلس کی جانب سے گردے کی پیوندکاری کی 500 سرجریز کو مکمل کرنا ایک اہم سنگ میل ہے ۔ ان سرجریز میں کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز حیدرآباد پر 306 ، کیر ہاسپٹل نامپلی پر 4 ، کیر ہاسپٹل مشیر آباد پر 3 ، کیر ہاسپٹلس وشاکھا پٹنم پر 144 ، کیر ہاسپٹل ناگپور پر 52 ، کیر ہاسپٹل رائے پور پر 2 سرجریز انجام دی گئیں ۔۔