کیری کا شربت

اجزا:کیری : ایک کلو ،لیموں : چار عدد ،پانی : دو لیٹر ،چینی : ایک کلو ،کالا نمک : چٹکی بھر ،پودینے کے چند پتے
ترکیب :سب سے پہلے کیریاں چھیل کر ایک تام چینی یا اسٹین لیس سٹیل کی دیگچی میں پانی کے ساتھ اچھی طرح اُبال لیں۔ جب کیریاں گل جائیں تو اُتار کر ٹھنڈا کریں۔ اسی پانی میں کیریوں کا گودا بنالیں اندر کی گٹھلی نکال دیں پھر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ دوبارہ سے یہ بلینڈ کیا ہوا شربت دیگچی میں ڈالیں ساتھ میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ میں پکالیں جب چینی گھل جائے تو شربت تیار ہے۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو لیمو کا رس ڈال دیں۔ کالا نمک چھڑک دیں، بالکل ٹھنڈا ہوجائے تو بوتل میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ لیں۔ جب پیش کرنا ہو تو گلاس میں دو کھانے کے چمچے شربت ڈال کر پانی ڈالیں۔پودینے کے پتے ڈال کر سجادیں۔
٭٭٭٭٭