سنگاپور۔26 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا سیمی فائنل میں پہنچنے والی اولین کھلاری بن گئیں،انہوں نے ہم وطن حریف پیٹرا کویٹووا کو ایک گھنٹہ اور بائیس منٹ میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دی ۔ایک اور میچ میں یوکرائن کی الینا سویتلانہ نے ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو سخت مقابلے کے بعد 5-7،7-5 اور 6-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی ڈبلیو ٹی اے فائنلزکی دفاعی چیمپئن تھیں جو سخت مقابلے کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئیں۔