پان پیسیفک اوپن ٹینس چمپین شپ
کیرولینا پلسکوا نے ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ کرلیا
ٹوکیو۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق نمبر ون کھلاڑی کیرولینا پلسکوا نے آج 6-4، 6-4 اسکور 63 ویں منٹ میں کرتے ہوئے اپنی جاپانی حریف اور یو ایس اوپن چمپین ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر پان پیسیفک ٹائٹل اپنے حق میں کرلیا۔ پلسکو کا یہ گیارہواں کیریئر ٹائٹل تھا اور انہوں نے کہا کہ آپ دیکھ سکتے تھے کہ ناؤمی تھوڑی سی تھکی ماندی لگ رہی تھیں، لیکن ان کا مستقبل نہایت ہی روشن ہے۔ دو سال قبل ٹوکیو میں کھیلے گئے میچ میں وہ رنراَپ رہی تھیں۔ عالمی ساتویں نمبر پر پہنچ گئی تھیں۔ اور جاپان کا گرانڈ سلام ان کے نام ہوا تھا لیکن آج ان کو پلسکوا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اوساکا نے شکست کے بعد ایک اپنے چہرے کو ایک توال سے ڈھانک لیا تھا اور وہ تھوڑا سا غصہ کا اظہار بھی کررہی تھی۔ ان کے چہرے سے مایوسی نمایاں تھیں اور جب ان پر ذہنی دباؤ شدید ہوگیا تو اپنے کوچ ساشا ہاجین کو بلوایا اور کہا کہ وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں آگئی ہیں۔ گزشتہ اپریل کی اسسٹنٹ گارڈ جیت اور ان کی اپنے دیرینہ ساتھی میکل پر ڈیسکا کے ساتھ شادی کے بعد ان کی یہ پہلی جیت تھی اور انہوں نے مسکراکر صحافت کو بیان دیا کہ سابق جیت ان کی شادی سے قبل ہوئی تھی اور یہ جیت شادی کے بعد پہلی جیت ہے۔