لندن ۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام )جرمنی کی اسٹارکیربرکا نمبرون بننے کا خواب چکنا چورہوگیا جبکہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی اگنیسکا رڈوانسکا نے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو ایک درجہ ترقی کی بدولت چوتھے مقام سے محروم کردیا ۔ سنسناٹی اوپن کے ویمنز سنگلس فائنل میں چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا کیخلاف شکست سے جرمنی کی اینجلیک کیربر کا امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کی جگہ نمبرون کھلاڑی بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ اسپین کی گاربائن موگوروزا بدستور تیسرے مقام پر ہیں۔ کیرولینا پلسکووا چھ درجے بہتری سے 11ویں نمبر پر آگئیں۔سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا، جوہانا کونٹا ، پیٹرا کویٹووا، ٹائمی بیکسنزکی کی درجہ بندی میں بھی تنزلی ہوگئی ہے۔