کیرا میری میں شادی مبارک اسکیم چیکس کی تقسیم

کیرا میری۔/30 اگسٹ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آصف آباد کو والکشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے ہر طبقے کی ترقی کیلئے مکمل کوشش کررہی ہے۔ تفصیلات کے بموجب رکن اسمبلی کو والکشمی نے آج مقامی تحصیل آفس میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مستحق افراد میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے چیکس تقسیم کئے۔ اس ضمن میں انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد ریاست کے تمام طبقات کے عوام کی ترقی کیلئے کئی قسم کے فلاحی اسکیمات میں لائے گئے ہیں اور ریاستی حکومت کی جانب سے غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے ایک لاکھ سے بھی زائد رقم دی جارہیے ہے جو ایک غریب خاندان کے لئے بہت بڑا تحفہ سمجھا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ معمرین کے وظیفہ کو 200 سے بڑھاکر ایک ہزار روپئے اور معذوروں کو 1500 روپئے وظیفہ دیا جارہا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی قسم کی فلاحی اسکیمات عمل میں آچکی ہیں۔ رکن اسمبلی کے اس دورہ کے موقع پر ان کے ساتھ مقامی زیڈ پی ٹی سی سید عبدالکلام، ایم پی ٹی سی افتخار احمد، سابق ایم پی پی گنیش، انچارج تحصیلدار وینکٹ راؤ اور دیگر موجود تھے۔