کیرانہ لوک سبھاکے 73پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ ووٹنگ کامطالبہ

شاملی۔ 29 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کیرانہ پارلیمانی انتخابی حلقے کے لئے کل ختم ہوئے ضمنی انتخاب میں حکام نے پانچ اسمبلی حلقوں کے 73 پولنگ بوتھوں پردوبارہ ووٹنگ کرانے کی سفارش کی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ دوبارہ ووٹنگ کی تجویزکو الیکشن کمیشن کے پاس منظوری کے لئے بھیجا گیا ہے ۔اگر دوبارہ ووٹنگ کی اجازت ملتی ہے تو بدھ کوپھرسے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ جبکہ گنتی 31 مئی کو ہی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے علاقوں میں دوبارہ ووٹنگ کے لئے وی وی پیٹ کی خرابی ذمہ دار ہے ۔دریں اثناء پولیس جنرل ڈائریکٹر نے شاملی اور سہارنپور ضلع کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ سیکورٹی فورسز کو 73 بوتھوں پر رہنے دیاجائے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق زیادہ گرمی کی وجہ سے ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینیں خراب ہوگئیں۔