کیرامیری 26 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی فاریسٹ رینج آفیسر سید مظہرالدین احمد کی جانب سے 24 اور 25 تاریخ کی شب میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان دو ایام میں تقریباً 45 ہزار غیر مجاز ساگوان کی لکڑی ضبط کیا اور ایک آٹو اور اس آٹو کے مالک کو بھی حراست میں لیا۔ تفصیلات کے بموجب 24 جون کی شب کیرامیری منڈل کے انتاپور گرام پنچایت کے موضع نارائن گوڑہ کے قریبی جنگل میں غیر مجاز طریقہ سے ساگوان کی لکڑی کاٹ کر منتقلی کے لئے تیار لکڑی کی وجودگی کی اطلاع پاکر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 ہزار روپئے مالیتی لکڑی ضبط کرلی اور 25 جون کی شب کیرامیری منڈل کے موضع موڑی سے ایک آٹو میں غیر مجاز طریقہ سے ساگوان کی لکڑی منتقلی کے دوران اس آٹو کو ضبط کرتے ہوئے موجود تقریباً 15 ہزار روپئے مالیت کی لکڑی ضبط کرلی اور اس آٹو مالک گووند راؤ کو بھی حراست میں لے لیا۔