کیرامیری /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گودرو نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام اپنے موٹر گاڑیوں کے تمام دستاویزات مکمل رکھیں اور اپنے ذاتی مکان میں ممنوعہ اور غیرمجاز اشیاء رکھنے سے گریز کرتے ہوئے انسانی جسم کیلئے مضر اشیاء کے استعمال سے پرہیز کریں ۔ تفصیلات کے بموجب آج مستقر کیرامیرا اور سلطان گوڑہ میں ASP گودرو DSP آصف آباد ستیہ نارائن سرکل انسپکٹر وانکڑی کی قیادت میں پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کیا گیا جس میں تقریباً 15 موٹر گاڑیوں کے مالکین جن کے پاس موٹر گاڑیوں کے مکمل دستاویزات موجود نہیں تھے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اس کے علاوہ کرانہ دوکان اور پان شاپوں میں ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیاء دستیاب ہونے پر 4 اشخاص پر مقدمہ درج کیاگیا ۔ اس موقع پر اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع کمرم بھیم آصف آباد گودرو نے عوام سے اوپر مذکورہ اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ مقام میں نئے اور مشتبہ افراد نظر آنے پر پولیس میں اطلاع دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر ستیہ نارائن ، عبدالماجد اور دیگر موجود تھے ۔