کیرامیری /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہتمم تعلیمات ضلع کمرم بھیم آصف آباد بکشاپتی نے آج ایک ودیا والینٹر کو معطل کردیا ۔ تفصیلات اور مہتمم تعلیمات کے بیان کے مطابق آج مہتمم تعلیمات ضلع کمرم بھیم آصف آباد بکشاپتی نے پرائمری اسکول دھنورا کے معائنہ کیا جبکہ اسکول کے گیٹ پر وقت سے پہلے تالا لگاہوا تھا اور اس اسکول کی ودیا والینٹر رمیا کرشنا بس کے انتظار میں دھنورا کے بس اسٹانڈ پر بس کے انتظار میں تھی ۔ مہتمم تعلیمات نے مقامی افراد کے تعاون سے اس ودیا والینٹر کو طلب کرکے وقت سے پہلے اسکول تعطیل دیکر تالا لگانے کی وجوہات دریافت کرنے پر تسلی بخش جواب نہیں دی جس پر مہتمم تعلیمات نے فوری وقت کی پابند نہ کرنے کی بناء پر اس ودیا والینٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئے ۔