کیرامیری میں منڈل عہدیداروں کا اجلاس

کیرامیری /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی ایم پی ڈی او آفس میں آج کیرامیری منڈل کے خصوصی عہدیدار ایلیش کی قیادت میں جائزہ اجلاس منعقد کیا یگا ۔ جس میں انہوں نے ضامن روزگار اسکیم سے وابستہ عہدیداروں کو منڈل کے ہر گھر میں ضامن روزگار اسکیم کے تحت تعمیر کئے جانے والے بیت الخلاء تعمیر کرانے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منڈل کے 12 گرام پنچایتوں کے کئی مکانات میں بیت الخلاء موجود نہیں ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بیت الخلاء تعمیر کرانے کی اسکیم جاری ہے لہذا انہوں نے EGS سے وابستہ منڈل کے تمام عہدیداروں کو سخت ہدایت دی کہ وہ منڈل کے تمام استفادہ کنندگان کو جلد از جلد بیت الخلائیں تعمیر کرکے دیں ۔ اس موقع پر مقامی MPDO سید ساجد علی EG&APO ناگیش کے علاوہ تمام فیلڈ اسسٹنٹ اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ موجود تھے ۔