کیرامیری۔29مئی ۔(سیاست نیوز) مستقر کیرامیری میں سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے بموجب اے گنگو 55سالہ متوطن جھری منڈل کیرامیری یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر اوٹنور منڈل کے موضع لال ٹیکڑی سے اپنے مقام کو واپس ہورہاتھا ۔اور ضلع چندراپور کے موضع مودھا کا کے وٹھل 28سالہ شخص اپنے موضع سے جینور کی جا نب موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ کیرامیری سلطان گوڈہ کے قریب یہ دونوں کے موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے ۔جس میں مذکورہ د ونوں افراد زخمی ہوگئے مقامی عوام کی جانب سے دونوں زخمیوں کو کیرامیری عوامی دوا خانہ منتقل کیا گیا اطلاع پاکر ٹی آرایس منڈل پریسیڈنٹ اتم نائک دواخانہ پہونچکر زخمیوں کا جائیزہ لیا ۔لیکن دواخانہ میں ڈاکٹر کی عدم موجود گی کی وجہ سے کافی برہمی کا اظہار کیا ۔اسی موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ کیرامیری عوامی دواخانہ میں دو ڈاکٹروں کے تقرری کے باوجود ایک بھی ڈاکٹر موجود نہیں رہتا ہے جبکہ 24گھنٹے ایک ڈاکٹر کی موجود گی ضروری ہے۔ اور انہوں نے یہ بھی شکا یت کی کہ اس سے قبل بھی ایسے موقعوں پر کئی مرتبہ ڈاکٹر موجود نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے مریضو ں کو دوسرے دواخانے کو منتقل کرنا پڑا۔