کیرالا کے ووٹروں کیلئے ہندوستانی تنظیم کی خصوصی پروازوں کا پروگرام

دبئی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دبئی نشین ہندوستانی تنظیم نے کیرالا کے ان ووٹروں کیلئے خصوصی فلائیٹس چلانے کامنصوبہ بنایا ہے جو آئندہ ماہ کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے خواہشمند ہیں۔ کیرالا مسلم کلچرل سنٹر جس کے یو اے ای میں 50,300 ارکان ہیں جن میں سے 20,500 دبئی میں رہتے ہیں ، 7 اپریل کو کیرالا کیلئے پرواز کریں گے تاکہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکیں ۔