کیرالا کے متاثرین کی امداد کیلئے سبھی سے آگے آنے کی خواہش: ضلع کلکٹر

ہنمکنڈہ۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل اربن کلکٹر امراپالی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ریاست کیرالا کی عوام کی امداد کیلئے ہر شہری کو آگے آنا چاہیئے۔ مشکل حالات سے گذرنے والے کیرالا کی عوام کو فوری طور پر چاول،دال، تیل، ٹی پاؤڈر، بسکٹس کے علاوہ ملبوسات، بیڈ شیٹ، سانیٹری نیپکین جیسے ضروری سامان فراہم کرتے ہوئے ان کی مدد کرنے والوں میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ فوڈ، نان فوڈ، گھر کی ضروریات کے سامان اور ادویات فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ نقد رقم فراہم کرنے والے افراد چیک کی شکل میں دے سکتے ہیں۔ دی پرنسپال سکریٹری ( فینانس ) ٹریژری ، سی ایم ریلیف فنڈ کیرالا کو دینے کی خواہش کی۔ بینک کے ذریعہ رقم روانہ کرنے والے افراد ایس بی آئی اکاؤنٹ نمبر 67319948232، ٹریونڈرم برانچ، آئی ایف ایس سی کوڈ ایس بی آئی این 0070028 پیان نمبر اے اے بی ڈی 0584 ایم ، کھاتہ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ عطیات وصول کے لئے کلکٹر چیمبر صوبیداری (0870-2511777) کلکٹر آفس جولای واڑہ (0870-2510777) بی ڈبلیو ایم سی مین آفس ورنگل، 08702500781 ، پی کرشنا مورتی، سی سی ٹو کلکٹر (97045608000) پر عطیات جمع کرواسکتے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ مشکل حالات سے گزرنے والے کیرالا کے افراد کو وہاں مدد کرنے والے خواہشمند ڈاکٹرس، انجینئرس اپنے ناموں کو درج کروائیں۔ کیرالا کو جانے والے خواہشمندوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے روانہ کیا جائے گا۔ خواہشمند افراد محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، ڈپٹی ڈائرکٹر ایس جگن کے سیل نمبر 9959351574 پر ربط پیدا کرنے کی کلکٹر نے خواہش کی۔