کوچی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج مرکز پر الزام عائد کیا کہ اس نے سیلاب زدہ کیرالا کو کافی امداد فراہم نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے اس مسئلہ پر رویہ پر صدمہ کا شکار ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وہ غیرملکی امداد متحدہ عرب امارات جیسے ممالک سے قبول کرنے کی تائید میں ہیں تاکہ سیلاب سے تباہ شدہ جنوبی ہند کی ریاست کی بازآباد کاری ممکن ہوسکے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے مختلف پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا ہے۔