کیرالا کانگریس قائد پر قبائیلی لڑکی کی عصمت ریزی کامقدمہ

ویاناڈ ( کیرالا( ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ویاناڈ کانگریس کا سابق جنرل سکریٹری اور ایم جارج کو نابالغ قبائیل لڑکی کے ساتھ ایک سال تک زنا بالجبر کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ کیرالا پی سی سی چیف مولاپلی رامچندرن نے جارج کی پارٹی سے معطلی کا چہارشنبہ کو اعلان کردیا ۔ پولیس نے جارج کے خلاف یوسکوار سیکشن 376 عصمت ریزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ جارج مفرور بتایا گیا ہے ۔ 17سالہ قبائلی لڑکی کے والدین جارج کے مکان پر ملازمت کیا کرتے تھے جس کا فائدہ اٹھاکر جارج نے ان کی 17سالہ لڑکی سے جسمانی تعلقات پیدا کرلئے ۔ والدین کو اس وقت واقعہ کا علم ہوا جب جارج نے ان کی لڑکی کو فون پر دھمکیاں دے رہا تھا ۔ لڑکی کے والد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ان کی بیٹی نے اپنی رگیں کاٹ کر خودکشی کی کوشش بھی کی تھی ۔