کیرالا میں کنول پھر ایک بار کِھل نہ سکا

تھرواننتاپورم 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی کیرالا میں سبری ملا کے مسئلہ کے بل بوتے پر انتخابی کامیابی حاصل کرنے کی اُمیدیں ناکام ہوگئیں۔ جیسا کہ اِس کا پھر ایک بار اِس ریاست میں کھاتا نہیں کھل پایا ہے۔ سبری ملا مندر میں تمام عمر کی خواتین کے داخلے کی تائید میں بی جے پی نے پرتشدد ایجی ٹیشن چلایا تھا۔