کیرالا میں سیاسی تشدد ، سی پی ایم اور بی جے پی کی ایک دوسرے پر الزام تراشی

نئی دہلی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم اور بی جے پی کے ارکان نے ایک دوسرے پر کیرالا میں مبینہ سیاسی تشدد کے سلسلے میں الزام تراشی کی۔ صدرنشین بعض تبصروں کو ریکارڈ سے حذف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وقفہ صفر کے دوران سی پی آئی ایم کے کے کے راگیش نے دو پارٹی کارکنوں نے کرائی راجن اور کرائی چندرا سیکھرن پر مبینہ سیاسی تشدد کی شکایت کی اور کہا کہ چند افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نائب صدرنشین پی جے کورین نے کہا کہ ملزم ایک شخص ہے، آپ اسے پارٹی سے کیسے منسوب کرسکتے ہیں۔ یہ انصاف نہیں ہے۔ آپ کو چاہئے کہ موضوع سے انحراف نہ کریں۔ اسی قسم کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے پی سہکارا بدھے نے کہا کہ کیرالا میں تشدد کے نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد 424 واقعات ہوئے ہیں۔ تاحال 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس تبصرے پر سی پی آئی ایم کے تپن سنہا سین نے اعتراض کیا۔