ممبئی۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا نے بڑودہ کو 22 رنز کی حیران کن شکست دی لیکن بہتر رن ریٹ کی بدولت بڑودہ نے گروپ بی سے آئندہ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ سید مشتاق علی آل انڈیا ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں آج بڑودہ اورکیرالا کے درمیان منعقدہ مقابلہ میں شکست کے باوجود دونوں ٹیموں کو یکساں موقف حاصل تھا لیکن بہتر رن ریٹ کی بدولت بڑودہ نے آئندہ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ کیرالا کی جانب سے کامیابی کیلئے مقرر کردہ نشانہ 152/6 کے تعاقب میں بڑودہ کو آئندہ مرحلے میں رسائی کیلئے صرف 127رنز اسکور کرنے تھے ۔ آخری گیند پر جس وقت بڑودہ کو آئندہ مرحلے میں رسائی کیلئے صرف ایک رن درکار تھا
تو اس موقع پر بڑودہ کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین لکمن مرج والا نے کے آر راکیش کی گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر پہنچادیا ۔ 130/8 کے ساتھ بڑودہ کو اس مقابلہ میں شکست ہوئی لیکن وہ +0.774 رن ریٹ کے ساتھ آئندہ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے جب کہ کیرالا کا رن ریٹ +0.661 رہا حالانکہ پانچ ٹیموں کے گروپ میں تین فتوحات کے بعد کیرالا اور بڑودہ دونوں ہی ٹیموں کے جملہ نشانات 12رہے ۔ ایک اور مقابلے میں راجستھان جسے بہتر رن ریٹ کے ذریعہ آئندہ مرحلے میں رسائی کا موقع تھا تاہم دہلی کے خلاف وہ 7رنز کی شکست کے بعد وہ اس موقع سے محروم ہوگئی۔