کیرالا سیلاب۔ چینگانور رکن اسمبلی ساجی چیرین ٹیلی ویثر ن کی راست نشریات کے دوران روپڑے‘ مزید ہوائی جہازوں کے لئے لگائی گوہار

چینگانور رکن اسمبلی ساجی چیرین کا تبصرہ منظر عام پر آنے کے بعد یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ بحرائی فوج نے چینگانور کو دس بوٹس روانہ کئے ہیں۔

تاہم خبر کی اشاعت کے وقت تک اس جانکاری کی توثیق نہیں ہوئی تھی۔

کیرالا۔ ان دنوں ریاست کیرالا بھیانک سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور ٹیلی ویثرن شو کے دوران جمعہ کے روز چینگانور کے رکن اسمبلی ساجی چیرین اپنے حلقے کے حالات بیان کرتے ہوئے زار وقطار روپڑے۔

ٹیلی ویثرن شو کے دوران رکن اسمبلی چیرین نے کہاکہ’’ مہربانی کرکے کہیں( وزیراعظم نریندر ) مودی کو کہ وہ ہمیں ہیلی کاپٹرفراہم کریں‘ ہمیں ہیلی کاپٹر فراہم کریں‘ ورنہ پچاس ہزار لوگ مارے جائیں گے۔

ہم پچھلے چار دنوں سے بحرایہ فوج سے مدد مانگ رہے ہیں مگر ہمیں کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی ہے۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بچاؤ کا کام ہی واحد راستہ ہے۔مہربانی کریں ‘ مہربانی کریں‘ مہربانی کریں‘‘۔

چینگانور رکن اسمبلی ساجی چیرین کا تبصرہ منظر عام پر آنے کے بعد یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ بحرائی فوج نے چینگانور کو دس بوٹس روانہ کئے ہیں۔

تاہم خبر کی اشاعت کے وقت تک اس جانکاری کی توثیق نہیں ہوئی تھی۔

جمعہ کے روز چیف منسٹر کیرالا پینارائی وجین نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ چینگانور سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ اور وہاں پر سیلاب کی شدت کے سبب راحت کاری کے کاموں میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کی 79کشتیاں اور 400غوطہ خور راحت کاری او ر بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں