کیا کابینہ کے فیصلوں پر عمل ہو رہا ہے ؟ مودی

نئی دہلی 26 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہ جاننا چاہا کہ آیا مرکزی کابینہ کی جانب سے ہورہے تمام فیصلوں پر واقعتا اس انداز میں عمل آوری کی جا رہی ہے جیسا کرنے کا ارادہ کیا جا رہا ہے ۔ حالیہ کابینی رد و بدل کے بعد منعقدہ پہلے کابینی اجلاس میں مودی نے یہ جاننا چاہا ۔ یہ اجلاس ساڑھے تین گھنٹوں تک چلتا رہا ۔ اعلی عہدیداروں نے کابینہ کے فیصلوں کے اثرات پر تفصیلات سے واقف کروایا ۔ مودی نے یہ جاننا چاہا کہ کابینہ میں جو فیصلے ہو رہے ہیں اور انہیں جس انداز میں نافذ کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے کیا ان فیصلوں پر واقعی اس انداز میں عمل آوری کی جا رہی ہے ؟ ۔ اجلاس میں تفصیلات سے واقف کروانے والوں میں کابینی سکریٹری پی کے سنہا بھی شامل تھے ۔ جاریہ سال آزادی ہند کے 70 سال کے موقع پر منعقدہ ترنگا یاترا کے تعلق سے بھی اجلاس میں تفصیلات سے واقف کروایا گیا ۔ اس بات سے بھی واقف کروایا گیا کہ یاترا میں کن وزرا نے اور کہاں کہاں حصہ لیا تھا ۔