امرتسر 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جانب سے مودی لہر کو ذرائع ابلاغ کی تخلیق قرار دیتے ہوئے مسترد کردینے کے ایک دن بعد بی جے پی کے قائد ارون جیٹلی نے کہا کہ وزیر اعظم شائد کور چشم ہے کہ انہیں بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کی ’’تائید‘‘نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی خاندان بیرونی ہے کیونکہ وہ چیف منسٹر گجرات کی تائید کے خلاف ہے ۔ منموہن سنگھ کے نریندر مودی کے بارے میں تبصرے پر جیٹلی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سبکدوش ہونے والی حکومت اپنے قائدین کے ذریعہ انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔