کیا محبوبہ مفتی بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگائیں گی: شیوسینا

ممبئی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کی جانب سے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی تائید سے تشکیل حکومت کا دعویٰ پیش کرنے کے بعد شیوسینا نے آج جاننا چاہا کہ کیا جموں و کشمیر کی چیف منسٹر کی امیدوار محبوبہ مفتی اب بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگائیں گی۔ کشمیری پنڈتوں کا احترام بحال کریں گی اور دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ دو ماہ طویل تعطل کے بعد پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کی اولین مسلم خاتون چیف منسٹر بننے والی ہیں کیونکہ تشکیل حکومت کیلئے انہیں بی جے پی کی تائید حاصل ہوگئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا محبوبہ مفتی اب بھی افضل گرو کی نعش کشمیر منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گی۔