قوم پرست بی جے پی میں دلتوں کو شامل کرنے مودی کے ریمارک پر تنقید
نئی دہلی 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی کہ انھوں نے یہ ریمارک کیا ہے کہ بی جے پی میں دلتوں کو لانے کی ضرورت ہے کیوں کہ بی جے پی ایک قوم پرستوں کی پارٹی ہے۔ انھوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ آیا وزیراعظم دلتوں اور پسماندہ طبقات کو قوم پرست نہیں سمجھتے؟ آیا اب دلتوں اور پسماندہ طبقات کو قوم پرست مودی جی قوم پرست تصور نہیں کرتے۔ راہول گاندھی نے کل بی جے پی کور گروپ اجلاس میں وزیراعظم مودی کے اس ریمارک پر ردعمل ظاہر کیاکہ بی جے پی ایک قوم پرست پارٹی ہے اور اس پارٹی میں دلتوں و پسماندہ طبقات کو لانا چاہئے۔ راہول نے کہاکہ کیا صرف بی جے پی ہی قوم پرست ہے؟ اس طرح بی جے پی ان دلتوں کا دل جیتنے کی کوشش کررہی ہے۔ آئندہ سال پانچ ریاستوں میں اہم اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اس سے قبل مودی دلتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے وہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں۔