کیا بات ہے !

٭ ریاضی کے استاد اسلم سے ’’ ذرا یہ تو بتاو، آٹھ سیب چھ آدمیوں میں کیسے تقسیم کرو گے ؟ ‘‘ اسلم ’’ جناب جوس بناکر ۔ ‘‘
٭مریض ( ڈاکٹر سے ) ’’ میں تار بھر سردی سے کانپتا رہا ہوں ۔ ‘‘ڈاکٹر :’’ کیا سردی سے دانت بھی بج رہے تھے ؟ ‘‘ مریض : ’’ اس بات کا تو مجھے کچھ پتہ نہیں کیونکہ میرے دانت میز پر پڑے تھے ۔‘‘
٭ استاد ( شاگرد سے ) بتاو اندھا کسے کہتے ہیں ؟ ‘‘ شاگرد ’’ جس کی آنکھیں نہ ہوں ۔ ‘‘ استاد ’’ اچھا یہ بتاو کانا کسے کہتے ہیں؟ ‘‘ شاگرد ’’ جس کے کان نہ ہوں۔ ‘‘