کیا آپ جانتے ہیں

٭ پٹری پر چلنے والے انجن کی ابتدا1769ء میں ہوئی اس کا تجربہ اسی سال فرانس میں پہلی بار کیا گیا 1801ء میں اس انجن میں کئی اضافے کئے گئے اور دیکھتے دیکھتے آج جدید شکل میں موجود ہے۔
٭ دریائے ایمیزون کی لمبائی چار ہزار میل ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ تقریب ایک ہزار چھوٹے بڑے دریا اس میں شامل ہوکر اس کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہیں۔
٭ انسانی ناک .000 50 مختلف طرح کی بوکوسو نگھ سکتی ہے۔
٭ گلاب کو پھلو لوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس کی 791اقسام ہیں۔
٭ ہماری زمین کا71.11فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے اور خشکی صرف 28.89 فیصد حصہ پر ہے۔
٭ سمندر میں جھاگ نمک کی وجہ سے پیداہوتا ہے پانی کی مسلسل حرکت کی وجہ سے اس میں موجود نمک جھاگ بنانے لگتا ہے۔
٭ اونٹ کے بعد ہاتھی وہ جانور ہے جو اپنے جسم میں پانی کا ذخیرہ رکھتا ہے۔
٭ پھولوں کی ملکہ گل داؤدی کو کہا جاتا ہے۔
٭ سب سے بلند آبشار’’سالٹوایجنل‘‘ جنوبی امریکہ میں ہے اس کی بلندی3212فٹ ہے۔
٭ دنیا کا سب سے لمبازہریلا سانپ’’کنگ کوبرا‘‘ہے جسے شیش ناگ بھی کہتے ہیں عام طور پر اس کی لمبائی 13فٹ ہوتی ہے۔