نئی دہلی ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم کو بیرون ملک جمع کالے دھن کے بارے میں ان کے تیقن کی یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاشی فورم کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس ہوتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے طیارہ میں سوئزرلینڈ سے کالادھن لایا ہے۔