کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم آپ کو اسمبلی انتخابات میں محفوظ راستہ دیں گے : عمر عبداللہ بنام رام مادھو

سری نگر ، 14نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو سے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ ‘کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم آپ کو اسمبلی انتخابات میں محفوظ راستہ دیں گے ۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘این سی اور پی ڈی پی کی بلدیاتی انتخابات سے دوری کے نتیجے میں آپ مٹھی بھرقصبوں اور شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے میں تو کامیاب ہوگئے ہیں۔