نئی دہلی ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں کئی کھلاڑی اپنے ملک کی ٹیم کے برعکس آئی پی ایل کی ٹیم کو ترجیح دے رہے ہیں جس میں جنوبی افریقی ٹیم کے سابق لیجنڈ کھلاڑی جیک کیالیس اور ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کیرن پولارڈ قابل ذکر ہیں۔ چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ ہندوستان میں 13 ستمبر تا 4اکٹوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔