کیاب ڈرائیورس کے سیل فون اور نقد رقم کا سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے پارک گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو دھمکاکر سیل فون اور نقد رقم کا سرقہ کرنے والی ایک چار رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں ایک کمسن بھی شامل ہے ۔ انسپکٹر آف پولیس راجندر نگر ڈیویژن مسٹر گنگاریڈی نے بتایا کہ پولیس نے کامران ساکن فلک نما ، مظہر ساکن تالاب کٹہ اور احمد خان ساکن چندرائن گٹہ کے علاوہ ایک 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔ یہ ٹولی سڑک کے کنارے پارک کی ہوئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا کرتے تھے ۔ تھکی ہوئی حالت میں اکثر ڈرائیور گراہک کے انتظار میں اور کمپنی سے میسیج کے انتظار میں گاڑی پارک کرتے ہوئے آرام کیا کرتے تھے ۔ یہ ٹولی ان کے قبضہ سے سیل فون اور رقم چھین لیا کرتی تھی ۔ یہ ٹولی کل 7 کیسوں میں ملوث ہے ۔ تاہم انہوں نے صرف 5 ہزار روپئے کوہی لوٹا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔