کہکشاں ہال محبوب نگر میں آج خیرمقدمی جلسہ

محبوب نگر ۔ 25 ۔ اگسٹ ( فیاکس ) جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں کے بموجب مسرز سلیم فاروقی معتمد اردو اکیڈیمی جدہ سعودی عرب ، ڈاکٹر ناظم علی سابق پرنسپل و محمد غوث اسوسی ایٹ پروفیسر کا خیرمقدمی جلسہ آج26 اگسٹ 3بجے دن بمقام کہکشاں اردو ہال منعقد کیا جارہا ہے ۔ جناب سلیم فاروقی معتمد اردو اکیڈیمی جدہ سعودی عرب ایک عرصہ دراز سے سعودی عرب میں اپنے خون جگر سے اردو کے چمن کی آبیاری کررہے ہیں ۔ جو دورحاضر کی ایک بہترین خدمت اردو ہے ۔ نہ صرف یہ بلکہ موصوف یہاں حیدرآباد و اضلاع کے اردو میڈیم طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات و اعزازات سے نوازتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ناظم علی سابق پرنسپل ڈگری کالج و محمد غوث اسوسی ایٹ پرنسپل بھی زندگی ساری تدریسی خدمات سے جڑتے ہوئے اردو کی بقاء و فروغ کو اپنی خدمت سمجھتے ہیں ان احباب کی قدرشناسی میں بزم کہکشاں کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس جلسہ کی صدارت ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج آف ایجوکیشنل محبوب نگر کریں گے ۔ جناب سلیم فاروقی معتمد جدہ اردو اکیڈیمی سعودی عرب میں علمی و ادبی سرگرمیوں پر روشنی ڈالیں گے ۔ حلیم بابر نے احباب سے شرکت کی درخواست کی ۔