حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) دنڈیگل کے علاقہ میں ایک چار سالہ لڑکا کھیل کے دوران زخمی ہوکر فوت ہوگیا۔ ڈنڈیگل علاقہ کے ساکن سنگم ایشور کا بیٹا تھا جو 30ڈسمبر کو اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ سیڑھیوں سے گرکر مشتبہ حالت میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔