حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں گنیش منڈپ کے قریب کھیل ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ ویریندر کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم وینکٹ ریڈی نگر کالونی کا ساکن تھا ۔ کل یہ شخص علاقہ میں واقع گنیش منڈپ کے قریب پانی کے کھیل میں مصروف تھا کہ زخمی ہوگیا جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔