کھیل کے دوران جھلس جانے والی کمسن لڑکی کی موت

حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک کمسن لڑکی کھیل کے دوران جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 سالہ انوشا جو باہرال علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی ۔ گرمائی تعطیلات میں اس کی نانی کے مکان واقعہ چلکل گوڑہ آئی تھی اور محلہ میں بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی ۔ اس دوران بچے کاغذات جلا رہے تھے کہ آگ نے انوشا کو لپیٹ میں لے لیا ۔ جو شدید جھلس کر زخمی ہوگئی اور جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔