کھیل رتن کیلئے زبردست کشمکش

نئی دہلی۔ 16ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) 29 اگست کو ’’یوم کھیل‘‘ کے موقع پر دیئے جانے والے قومی کھیل ایوارڈ کیلئے 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے چلتے 25 ستمبر تک ملتوی کئے جانے کی وجہ سے اس بار ملک کے سب سے بڑے کھیل اعزاز ’’راجیو گاندھی کھیل رتن‘‘ پر زبردست کشمکش ہے ۔جاریہ سال اپریل میں آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں اور اگست۔ستمبر میں انڈونیشیا میں ہوئے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں کئی ہندوستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے سلیکشن کمیٹی کے سامنے کشمکش کی حالت ہے۔ اب یہ صورت حال ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو کئی کھیل رتن منتخب کرنے ہوں گے ۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ اولمپک سال میں ہی ایک سے زیادہ کھیل رتن دیے جائیں گے۔