نئی دہلی۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن (AIGF) نے کہا کہ لوک سبھا میں آن لائن گیمنگ اینڈ پریوینشن آف فراڈ بل 2018ء کی پیشکشی کے باعث کھیلوں میں سالمیت اور شفافیت کو قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو ششی تھرور ایم پی نے اس بل کو لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے تعارف کے بعد کھیلوں میں نہ صرف سالمیت پیدا ہوگی بلکہ کھیلوں میں بدعنوانیوں کے خاتمہ اور ان پر جرمانہ کی راہ آسان ہوجائے گی۔ اس بل کا اطلاق نہ صرف کھیلوں پر بلکہ آن لائن کھیلوں پر بھی ہوگا جس بدولت ان کھیلوں کو بدعنوانیوں نے پاک کیا جاسکے گا۔ آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن سی ایف اور لینڈرس نے کہا کہ آن لائن گینگ اینڈ پری وینشن آف فراد بل 2018ء کی دولت اسپورٹس لیکس کی نہ صرف شاندار بحالی ہوگی بلکہ ہندوستان میں کھیلوں کے ماحول کی بھی ترقی ہوگی۔ اے آئی جی ایف ہندوستان کی ایک غیرمنفعتی تنظیم ہے جس کا مقصد پالیسی سازی، ریسرچ اور آن لائن گیمنگ انڈسٹری میں ملوث تمام عناصر کے درمیان بحث و مباحثہ کا اہتمام کرنا ہے۔