کھڈسے ۔ داؤد فون رابطہ، جعلی ثبوت تیار کرنے والا گرفتار

ممبئی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سابق وزیر ایکناتھ کھڈسے پر کراچی میں داؤد ابراہیم کی رہائش گاہ سے ٹیلیفون کالس وصول کرنے کا الزام عائد کرنے والے ایک ہیکر منیش بھانگلے کو آج یہاں گرفتار کرلیا گیا جس نے مبینہ طور پر نقلی فون بل تیار کیا تھا۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ بھانگلے نے پاکستان میں داؤد ابراہیم کی رہائش گاہ اور کھڈسے کے درمیان بات چیت کے کال ریکارڈ کا ثبوت پیش کرنے کیلئے ایک کمپیوٹر پر جعلی موبائیل بل بنایا تھا۔ ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر (جرائم) سنجے سکسینہ نے کہا کہ ’’ہم نے آج بھانگے کو گرفتار کرلیا جس کو عدالت میں پیش کیا جائے گا‘‘۔